• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 سالہ ٹھیکیدار کا قتل، پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ کی خودکشی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں 40سالہ ٹھیکیدارکو قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق گلگت کارہنے والا محمدعباس جوڈیشل کالونی میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا ۔اس کی فیملی عید پر گھرگئی ہوئی تھی اور وہ اپنے دوست کے ہمراہ یہاں رہ رہاتھا،بدھ کو وہ اپنے کمرے میں مردہ پایاگیا۔ پولیس کاکہناہے کہ اسے گولی مارکرقتل کیاگیا ۔واقعہ کے بعد اس کا دوست غائب ہے۔ادھر تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں ایک پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر اپنے سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی۔
اسلام آباد سے مزید