• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو واجبات، 10 روز میں صرف 6 کروڑ71 لاکھ کی وصولی

راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) راولپنڈی شہر میں سرکاری اداروں کے ذمے 39کروڑ 50 لاکھ روپے واجبات کی وصولی 10 دن گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکی ۔ ان اداروں نے وارننگ کے باوجود صرف 6 کروڑ71 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ جن اداروں کے ذمہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے واجبات ہیں ان میں وا سا ، ٹی ایم اے، کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ ،راولپنڈی، ایم ای ایس ،ڈسٹرکٹ ہسپتال، ایف ڈبلیو او،پولیس ،ریلوے وغیرہ شامل ہیں۔واجبات جمع کرانے والوں میں ٹی ایم اے نے صرف ایک کروڑ7لاکھ روپے جمع کرائے جبکہ جبکہ ایم ای ایس نے دو کروڑ 44 لاکھ ، ڈسٹر کٹ ہسپتال نے دو کروڑ 20لاکھ، ایف ڈبلیو او نے 80لاکھ روپے جمع کرائے۔ اس طر ح 39 کروڑ 50لاکھ میں سے صرف چھ کروڑ 71 لاکھ روپے جمع ہو سکے جس کی وجہ سے آئیسکو سٹی ڈویژن پر واجبات کی وصولی کے لئے دباؤ بڑھ گیا ہے اور اگر واجبات ادا نہ کئے گئے تو اداروں کی بجلی منقطع کر دی جائے گی۔ ادھر ایکسیئن سٹی نے ریکوری کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید