راولپنڈی (وسیم ختر ،سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کیبھرتی کے لئے عمر کی حد بڑھا دی گئی۔پنجاب جیل خانہ جات میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں جس کے لئے قبل ازیں عمرکی حد30سال رکھی تھی۔اب حکومت پنجاب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میل اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ میل کے لئے عمرکی حد 30سال سے بڑھاکر35سال کردی ہے جب کہ لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے لئے عمر کی حد 30 سال سے بڑھاکرسے 38سال کردی گئی ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا۔ امیدواربھرتیوں کیلئے 24 جون تک درخواست دے سکتے ہیں۔