• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی مارکیٹوں میں سبزیوں ، پھلوں کی من مانی قیمتیں

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) منگل کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سستے بازاروں ایچ نائن اور آئی نائن میں سبزیوں اور پھلوں کی خریداری کے لیے شہریوں کا غیر معمولی رش رہا ۔ شہریوں کا موقف ہے کہ شہر اقتدار کی مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش من مانی قیمتوں پر فروخت کی جاتی ہیں مگر ضلعی حکام مارکیٹ کمیٹی کے مقررہ نرخوں پر عمل درآمد کرانے کی جرات ہی نہیں کرتے ۔منگل بازار میں زندہ مرغی کا ریٹ290 روپے کلو اور انڈے 286 روپے مقرر تھے مگر زیادہ وصول کیا جاتا رہا۔آم سنڈھری210 سے 230, لنگڑا 120 سے 135, چونسہ 200سے 230, دوسہری 190 سے 210, دیسی 120 سے 160, آلو بخارا 210 سے 250, خوبانی 165 سے 190 اور شربوزہ75 روپے فروخت ہوتا رہا ۔آلو 69 روپے ، پیاز 35, ٹماٹر 37 ،لسہن 110 سے 240 ، ادرک 524 روپے ، مٹر 210 سبز مرچ 108, ٹینڈا 158, شلجم 58, شملہ مرچ 52 اور لیموں 352 روپے کلو مقرر تھے ۔
اسلام آباد سے مزید