• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی خود کفالت، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 پر تیزی سے کام جاری

اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان کا توانائی خودکفالت کے سفر میں ایک اور اہم قدم، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کی تکمیل سے قومی گرڈ کو 1200میگاواٹ ماحول دوست اور سستی بجلی فراہم کی جائے گی، اس منصوبے کے ذریعے ملک میں جوہری توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 8ہزار میگاواٹ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، چشمہ 5 پاور پلانٹ میانوالی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ چین کے تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ جدید ترین تیسری نسل کا پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہے، جو ہاؤلنگ ون ماڈل پر مبنی ہے اور بین الاقوامی معیار اور حفاظتی تقاضوں پر مکمل طور پر پورا اترتا ہے، منصوبے پر کام کرنے والے سینئر انجینئر حبیب الرحمن کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر توانائی پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید