کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے، بھارت نے بدقسمتی سے امن کی کوششوں اور امریکی سفارتکاری کو مستردکیا۔ بلاول بھٹو نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ توتصادم کاخواہاں ہے اور نہ ہی مذاکرات کا طلب گار، ہم تسلیم کرتے ہیں امن دونوں ممالک کے مفادمیں ہے۔