لاہور (جنرل رپورٹر) آپکا کلینک میں جدید شوگر و موٹاپے کے علاج اور لیور سکین کی مفت سہولت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹو چیئرمین گیٹز فارما خالد محمود مہمانِ خصوصی تھے جبکہ سابق وفاقی وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم اور دیگر ممتاز طبی ماہرین نے شرکت کی۔