لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈاکے جاری ،چور بھی سرگرم،لاکھوں روپے،قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ مانگا منڈی3لاکھ،ہربنس پورہ 4لاکھ،ساندہ اور شاہدرہ میں 2،2لاکھ کی واردات،سبزہ زار ،فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں چوری۔ مانگامنڈی میں حبیب الرحمان سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون ،ہربنس پورہ میں رانا زبیر سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، ساندہ میں احمد علی سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں ظہیر سے2 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاون میں اجمل سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔سبزہ زار اور فیصل ٹاون سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد نوانکوٹ اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔