لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی کے علاقے رنگ روڈ پر گاڑی سے خون میں لت پت لاش برآمد، قتل یا خودکشی؟ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں پولیس ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ انہیں سڑک کنارے کھڑی سفید رنگ کی ایک مشکوک گاڑی نظر آئی۔ اہلکاروں نے گاڑی کی تلاشی لی تو اندر موجود عادل نامی شخص سر میں گولی لگنے کے باعث مردہ پایا گیا۔