• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز اورپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے خاتون سمیت 10ملزمان کوگرفتارکرلیا، نیوکراچی،ضیا کالونی ، پپری ، بن قاسم ٹاؤن ، پٹھان کالونی، لانڈھی اورمنگھوپیر میں آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ، شراب ، افیون ، آئس ، گٹکا ، ماوا چھالیہ ،اسلحہ ، 3 ڈیجیٹل ویٹ مشین ، 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی،گرفتارملزمان میں عبدالصمد ، محمد یوسف خان عرف لالا،جمیل علی،شعیب،نور محمد عرف اپا،بلال،اللہ محمد،سراج الدین ، محمد عمرعرف کالا اورفاطمہ عرف کرن شامل ہیں علاوہ ازیں سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ، ملزمان میں غفران شاہ اور عبدالرحمنٰ شامل ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید