• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کیلئے آن لائن پورٹل متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈجیٹل گورننس کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے سندھ میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کو اب گھر بیٹھے اپنی کلینک اور اسپتال کی رجسٹریشن اور لائسنس حاصل کرنے کیلئے آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ، اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے چلنے والے CLICK پروجیکٹ کے تحت سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ، چیئرمین ایس ایچ سی سی ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کی طرف ایک بڑا اقدام قرار دیاہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید