• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ڈاکو راج، ریاستی عملداری ختم ہوچکی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کےصدراور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ اور سینئر نائب صدر روشن علی برڑو نے کندھ کوٹ کے علاقے رمضان لاڑھو میں دن دہاڑے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اور دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے رہنما حافظ نصراللہ چنا سے مسلح ڈکیتی کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس بھیانک حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ سندھ میں ریاستی عملداری مکمل طور پر ختم اور ڈاکو راج کا عملی نفاذ ہو چکا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید