• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی کی پہلی بار ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ میں شرکت

کراچی ( جنگ نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی نے پہلی بار ٹائمز ہائرایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ میں شرکت کی ہے،یہاں اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کی بنیاد پر دنیا بھر کی جامعات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا یے جو ایک عالمی معیار ہے،وفاقی اردو یونیورسٹی نے اس عالمی درجہ بندی میں جن شعبوں میں حصہ لیا ان میں معیاری تعلیم ،صنفی مساوات، موسمیاتی تبدیلی،اہداف کے حصول میں شراکت داری شامل ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی نے پاکستان میں 73ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ عالمی سطح پر 2318اداروں میں 1501+ بینڈ میں جگہ حاصل کی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید