کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ اسلام دشمن ظالم وجابر باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا حسینیت ہے،اسلام دشمن کفر کی طاقتیں اسلامی ممالک پر حملے اور اسلامی ریاستوں پر غاصبانہ قبضہ کرنا چاہتی ہیں،سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے درس دیا ایمان تقویٰ سچائی اور قربانی وہ اُصول ہیں جو انسان کو کامیاب بناتے ہیں،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی تعلیمات ہمیں اتحاد ویکجہتی اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس مبارک کے تیسرے روز مزار پر پھولوں کی چادر پوشی کے بعد وہاں موجود زائرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن غلام مرتضیٰ قادری،کراچی نائب امیر محمد فرحان قادری ودیگر بھی موجود تھے۔