کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے میں عبوری چالان منظور کرلیا،پولیس نے ملزم ارمغان کو صحافی پر حملے میں قصوروار قرار دے دیا، بہادر آباد پولیس نے ملزم ارمغان کے خلاف مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔چالان میں پراسیکیوشن کے 8 سے زائد گواہان کو بھی شامل کیا گیا،عدالت نے کیس سماعت کے لئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 15 کو منتقل کردیا۔