کوئٹہ(این این آئی) مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے ملاقات کی جس میں سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت بجٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا رہنماؤں نے بجٹ کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا نوابزادہ امیر حمزہ زہری نےبلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا ہے جو مخلوط اور اتحادی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہےحکومت نے عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اسکیموں کو ترجیح دی ہےعاصم کرد گیلو نے کہا کہ بجٹ بلوچستان کے عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔