• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بجٹ عوام دوست ہے، وزیراعظم کی کوششوں سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ موجودہ بجٹ اس ایوان میں زیرِ بحث ہے، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس جلد ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، ہم نے معاشی استحکام حاصل کیا، اس تسلسل کو قائم رکھنا ہوگا، حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی ہے، ہم مہنگائی کو قابو میں لے کر آئے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ برآمدات بڑھنے سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوا ہے، اسی سال میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 11 فیصد پر آیا۔

قومی خبریں سے مزید