کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اسرائیل اور ایران کے مابین ایک ہفتے سے زائد دنوں سے جاری جنگ کی وجہ سے ایران عراق سمیت مختلف ملکوں کی فضائی حدود بند ہے جس کی وجہ سے افغانستان کی فضائی حدود میں سے فضائی ٹریفک گزرنے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ فلائٹ راڈار کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں اوور فلائٹس میں تقریباً 500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تجزیے کے مطابق مختلف ایئر لائنز ایران اور عراق کی فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنا سفر ایڈجسٹ کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد چند ماہ پہلے تک افغانستان کی فضائی حدود بند تھی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی فضائی حدود سے بھی اوور فلائنگ میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔