• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے مزدوروں کی شب و روز کی محنت سے چل رہا ہے، سی ای او عامر بلوچ

لاہور ( جنرل رپوٹر ) ریلوے پریم یونین کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اراکین نے مرکزی صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں چیف ایگزیکٹو آفیسر / سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملک بھر سے پریم یونین کے ڈویژنل قائدین نے شرکت کی۔پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام ریلوے ہیڈکوارٹرز سے آنے والے اراکینِ مجلسِ عاملہ شامل تھے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو اور مرکزی سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان چیف آرگنائزر چوہدری خالد محمود بھی شریک تھے۔مرکزی صدر شیخ محمد انور نے ملاقات میں سی ای او ریلوے کو تفصیل سے تمام مسائل سے اگاہ گیا ۔ جن میں تنخواہوں کی تاخیر، 2019 سے ٹی اے کی اداہ یگی ۔بیواؤں کے واجبات، جی پی فنڈ، گریجویٹی کی ادائیگی، اور ٹیکنیکل کیٹیگریز میں ٹیکنیکل الاونس کی منظوری جیسے اہم نکات شامل تھے۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے وفد کے مطالبات کو بغور سنا اور ان مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پاکستان ریلوے مزدوروں کی شب و روز کی محنت سے چل رہا ہے، مجھے ذاتی طور پر تنخواہوں میں تاخیر کا شدید احساس ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج سی ٹور کا مکمل چیک بینک میں جمع ہو گیا ہے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ مزدوروں کی محنت اور خلوص کی بدولت ریلوے میں ترقی اور خوشحالی ضرور آئے گی۔
لاہور سے مزید