لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 11کروڑ 58لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ررواں سال 16بچوں کی کو کلئیرامپلانٹ سرجریز کیلئے 02 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 13 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 09 لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد جاری کئے گئے۔