لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر مون سون کی تیاریاں مزید تیز کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،سیکرٹری ہاؤسنگ نے سگیاں پر لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،شاہدرہ ٹیوٹا کالج کے نزدیک گلیوں اور پنجاب اسمبلی میں زیر تعمیر واٹر ٹینک کا بھی دورہ کیا،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، ڈی جی ایل ڈی اے ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا نے بریفنگ دی، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین نے واضح کیا کہ مون سون سے قبل لاہور میں نئی کھدائی نہیں ہو گی، شہر میں جاری منصوبوں کے کھدائی والے حصے مون سون سے قبل مکمل ہوں گے،قیمتی بارشی پانی کو سٹور کرنے کے لیے انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک بھی جلد فعال ہوں گے،سیکرٹری ہاؤسنگ کا تعمیراتی سائٹس پر آگاہی بورڈز اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا، انہوں نےتعمیراتی سائٹس پر آگاہی بورڈ، حفاظتی اقدامات اور وارننگ سائن نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دیا۔