لاہور(خبرنگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے محرم الحرام1447ھ میں امن و امان کے قیام کے لیے صوبہ بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پراتحاد بین المسلمین " امن وفود" روانہ کر دئیے۔سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ایوانِ اوقاف لاہور سے" امن وفود" کی روانگی کے موقع پرکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں اوقاف امن وامان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ دفاعِ وطن کے تقاضوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،محراب و منبر قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے تقاضوں سے آگاہ ہیں۔بین المسالک ہم آہنگی، رواداری، انسان دوستی، اخوت وبھائی چارہ اور برداشت وقت کا اہم تقاضا ہے۔نیا اسلامی سال اتحادِ اُمت کا امین بن کر طلوع ہوگا۔ محرم الحرام میں قیام امن کو مستحکم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ا نتہاپسندی کے خلاف سٹیٹ کے ساتھ سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔امن وفود میں تمام مسالک کے جید علماء کرام کوبطور ِ خاص شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید،ڈپٹی سیکرٹری اوقاف عامر شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر ز اوقاف آصف اعجاز،حافظ محمد یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ محمد جاوید شوکت، سیکشن آفیسرمذہبی امور مفتی فہیم انعام،صوبائی خطباء اوقاف مولانا مختار احمد ندیم،مولانا محمد احمد،زونل خطیب اوقاف لاہور زون ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان،ضلعی خطباء اوقاف مولانا عمران حنفی، مولانا مسعود الرحمن اور مولانا شفیق احمدسمیت اوقاف علماء و خطباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔