• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحیٰ کے موقع پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی جانب سے تقریب میں ملازمین کو عشائیہ دیا گیا اور بہترین خدمات پر تعریفی اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا،تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج، سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، وائس چیئرمین محمد الیاس، مختلف محکمہ جات کے افسران اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی اس موقع پر کامران سراج نے کہا کہ کہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور تمام ملازمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عید الاضحیٰ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے گلبرگ ٹاؤن کو سر فہرست رکھا ،عید کے تینوں روز تمام لوگ فیلڈ میں موجود تھے اور گلبرگ ٹاؤن کو نمبر ون پوزیشن پہ کھڑا کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید