• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی گراں فروشی کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر میں چینی کے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیاہے، پہلے روز تمام اضلاع میں87 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 10 لاکھ77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 7 دکانیں سیل کی گئیں چھ دکانیں آرام باغ میں ایک صدر سب ڈویژن میں شامل ، دو گراں فروش گرفتار کئے گئے،کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو اپنے اپنے ضلع میں کارروائی کے لیے چینی کی قیمت چیک کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختار کاروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید