کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے جہاں غریب اور متوسط طبقے کے لوگ پریشان ہیں اسی طرح یومیہ اجرت اور صنعتی محنت کشوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لیے آنے والے نجی این جی اوز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مزدور کا کردار ریڑھ کی ہڈی جیسا ہے۔