کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کہ جانب سے زائرین کےزمینی سفر کی بندش کے خلاف خراسان نمائش چورنگی تا امام بارگاہ علی رضا تک ریلی نکالی گئی ، ریلی سے علامہ باقر زیدی ،علامہ صادق جعفری علامہ علی انوار سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے زائرین کو روکنے کیلئے کسی ا سٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی، زائرین نے ٹکٹ، ہوٹلز اور ویزوں کے مد میں50ارب روپے انویسٹمنٹ کئے ہیں، زائرین کو سہولت دینے کیلئے کوئی بات نہیں کر رہا ،ہماری مذہبی آزادی کو پامال کیا گیا ہے۔