کراچی(پ ر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے امام بارگاہ آل عبا گلبرگ میں خمسہ مجالس کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کا فلسفہ شہادت ایک عظیم فلسفہ ہے جو مسلمان کو توحید پر ایمان اور یقین کی دولت عطا کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں امام حسینؑ اور انکے رفقا اسی فلسفہ شہادت سے آراستہ تھے جنہوں نے اسلام کی بقا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ۔