کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں سرمایہ دارانہ نظام اور بیوروکریسی کے گٹھ جوڑ نے محنت کش طبقے کو ان کے قانونی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے لہذا اس کے خلاف مزاحمت وقت کی ضرورت ہےان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے سندھ گورنمنٹ پریس میں مسلسل تیسری بار اجتماعی سوداکار ریفرنڈم جیت کر ھیٹ ٹرک کرنے والی پیپلز ورکرز یونین کے منتخب قائدین کے اعزاز میں پیپلز لیبر بیوروکراچی ڈویژن کی جانب سے بھٹائی ہال لیاری میں دیے گئے ایک بڑے استقبالیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں محنت کش خواتین و حضرات نے شرکت کی،اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری پیپلز لیبربیورو کراچی کے صدر اسلم سموں جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ،تیمور سیال ناصر کریم، عبدالوحید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، حبیب الدین جلیدی نے فاتح یونین کو مبارکباد دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ بلا تفریق رنگ و نسل اپنے ادارے کے کارکنان کی خدمت اور ملک گیر مزدور تحریک میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔