کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی انڈسٹریل تھانہ کی حدود میں ہفتے کی شب مبینہ 2مختلف پولیس مقابلوں کے بعد ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت جمیل احمد ،رحیم محمد زمان اوراخترمحمد اکبرکے نام سے کرلی گئی پولیس کے مطابق ہلاک تینوں ملزمان اس سےقبل بھی ڈکیتی،پولیس مقابلہ، اوراقدام قتل کے متعدد مقدمات میں گرفتارہو کرجیل جاچکے تھے،پولیس نے ہلاک ہونے والے 2 ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا،ہلاک ملزم جمیل احمد کے خلاف شرافی گوٹھ ، ڈیفنس ، کورنگی صنعتی ایریا اورشاہ فیصل کالونی میں 13 مقدمات جبکہ ہلاک ملزم رحیم کے خلاف شرافی گوٹھ ،اسٹیل ٹاؤن ،ملیرکینٹ،شاہ لطیف ٹاؤن اورسکھن 6 مقدمات درج تھے۔