کراچی(پ ر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ استقبال محرم در اصل امام حسین ؑکی ا دین کیلئے عظیم قربانی کی یاد منا تے ہوئے خود کو مثبت سوچ اور کردار سازی کی جانب مائل اور آمادو کرنے کا نام ہے ،مختلف مکاتب اور فرقے موجود لیکن فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے تمام مکاتب فکر کی منزل ایک ہی ہے اور وہ توحید سے وابستگی اور اتباع رسولﷺ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کے تقاضوں کو پیش نظر رکھ کر مجالس و ممبر سے محبت و اخوت کے پیغام کو عام کیا جائے ۔