اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نےایران پر اسرائیلی حملہ کے نتیجے میں پیداہونے والی خطے کی صورتحال کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر طلب کرلیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ سید محسن نقوی ٗنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں ایران، اسرائیل جنگ پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر حالیہ دورہ امریکا پر قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف ایرانی صدر سے ہونے والی گفتگو پر کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔