نئی دہلی(نیوز ڈیسک) جرمن میڈیا کے مطابق بھارتی انسداد دہشت گردی کی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے مقام پر سیاحوں پر خونریز حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کو مبینہ طور پر پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نے مبینہ حملہ آوروں کو خوراک اور لاجسٹک سپورٹ مہیا کی ۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کے نام پرویز احمد جوتھر اور بشیر احمد جوتھر ہیں۔ ونوں گرفتار شدگان نے دوران تفتیش ان تینوں مسلح دہشت گردوں کی شناخت بھی ظاہر کر دی، جو پہلگام حملے میں ملوث تھے۔