• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں آئس، شراب اور چرس برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 14افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، جلیل آباد پولیس نے ملزم راجہ مسیح سے 10لیٹر شراب، ملزم عدنان اسلم سے تین ڈبے بیئر، مظفر آباد پولیس نے ملزم الطاف حسین سے 100گرام افیون، شاہ شمس پولیس نے ملزم اقبال سے 20لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم عثمان سے 10لیٹر شراب، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم عثمان سے 1000گرام چرس، صدر پولیس نے ملزم قاسم سے 80لیٹر شراب، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم افضل سے 560گرام چرس، ملزم عامر سے 1100گرام آئس، ملزم یعقوب سے 15لیٹر شراب، صدر جلالپور پولیس نے ملزم شفقت علی سے 540گرام چرس، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم انتظار علی سے 1120گرام چرس جب کہ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم نذیر سے 800گرام چرس برآمد کرلی، سٹی شجاع آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں اور 1 شراب ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 1 کلو گرام سے زائد آئس، 560 گرام چرس اور 15لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی ، پولیس نے بیکری پر فائرنگ کر کے علاقے میں خوف ہراس پھیلانے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے سکیورٹی آرڈنینس کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہری کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کیا ،پولیس نے چوری کی موٹرسائیکلیں برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے لڑکے سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بستی ملوک کے علاقے میں اوباش کی 12سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی وڈیو بناکر بلیک میل کرتا رہا ،اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید