• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم باغ : 11 کے وی کھمبوں سے کنڈکٹر چرانے کی کوشش ناکام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم چور مسلم باغ سب ڈویژن کے 11 کے وی سراسلوٹ فیڈر کے پندرہ کھمبوں سے کنڈکٹر کاٹ کر چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم مقامی لوگوں کے بروقت پہنچنے پر چور کنڈکٹرز چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ ترجمان کے مطابق کیسکو سب ڈویژن مسلم باغ نے چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیئے درخواست جمع کرا دی ہے ۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ فیڈر کے کنڈکٹروں کی مرمت و بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید