• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم آج نہیں بولے تو دنیا ہمارے خلاف اسرائیلی جارحیت پر نہیں بولے گی، بلاول

اسلام آباد (ایجنسیاں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پہلے لبنان پھر یمن اور اب ایران کو نشانہ بنایا ہے‘اگر ہم نے آج آواز بلند نہ کی وہ ہمارے خلاف بھی جارحیت کرے گا پھر دنیا بھی نہیں بولے گی‘ خطے میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہوگا‘امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں‘ بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے یا جنگ کیلئے تیار رہے ۔ پیر کو بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کر دیئے ہیں، اگر ہم نے اب بھی آواز نہیں اٹھائی تو اس وقت کچھ بھی نہیں بچے گا جب وہ ہماری جانب آئیں گے‘نتن یاہوتیسری عالمی جنگ کے خطرات کو بڑھارہاہے ‘اسرائیل نے ایران کی فوجی قیادت کو میدان جنگ میں نہیں بلکہ ان کی رہائش گاہوں میں نشانہ بنایا‘ امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں اگرتابکاری کا اخراج ہوتاتو وہ نقصان صرف ایران تک محدود نہیں ہوتا بلکہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بھی شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

اہم خبریں سے مزید