متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حکام نے کہا ہے کہ اماراتی فضائی حدود مکمل طور پر بحال ہے جبکہ علاقائی صورتحال کی وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق امارات کے مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹس شیڈول متاثر ہوا ہے، فضائی حدود میں پروازوں کے رش کی وجہ سے فلائٹس شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے، اماراتی ایوی ایشن ٹیمیں شیڈول برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔
یو اے ای کے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے سرگرم ہیں۔
دوسری جانب ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے فلائٹ شیڈول چیک کریں جبکہ اماراتی ایئرلائنز نے کہا ہے کہ منسوخ پروازوں سے متاثرہ مسافر دوبارہ بکنگ کروا سکتے ہیں۔