• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: بارود کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روس میں بارود کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پرروسی رائزان ریجن میں گن پاؤڈر بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

روسی وزارت ہنگامی امور نے کہا کہ ریسکیو عملے نے عمارت سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2 لاشیں نکال لیں۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بارود بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا تھا، 29 زخمیوں میں سے 13 افراد کو رائزان جبکہ 16 کو ماسکو روانہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ملبے سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید