• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کی ناقص صورتحال، سیٹھی ٹاؤن گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

پشاور ( لیڈی رپورٹر) ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی پہاڑی پورہ، سیٹھی ٹاؤن اور حسین چوک گندگی کے ڈھیر می تبدیل ڈبلیو ایس ایس پی والے ھفتے میں صرف دو بار صفائی کیلئے آتے ہیں جبکہ تنخواہیں پورا مہینے کا لیتے ہیں اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ صفائی مہم شروع کر دی تفصیلات کے مطابق پشاور شہر کے دوسرے علاقوں کی طرح سیٹھی ٹاؤن، پہاڑی پورہ اور حسین چوک سمیت دیگر علاقے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل جگہ جگہ گندگی سے نہ صرف مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے لگیں بلکہ بدبو سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لئے آئے روز احتجاج کرتے ہیں لیکن صفائی کی ابتر صورتحال نے مکینوں کا جینا حرام کر رکھا ہیں اہلیان علاقہ نے کہا کہ اگر لوگ صفائی خود کرتے ہیں تو اس سے بہتر ہے کہ ڈبلیو ایس ایس کو ختم کریں تاکہ خزانے پر بوجھ کم ھو سکیں۔
پشاور سے مزید