پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں سکندر ٹاون میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے ملازم کے گھرسے تقریبا 1کروڑ مالیت کا سونالوٹنے والا گینگ کر سرغنہ پکڑا گیاجو عادی جرائم پیشہ اور پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے تاہم اس کے بیٹے فرار ہیں۔ گینگ نے گھر کا تالا توڑ کرداخل ہوئے اور لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے تھے ۔گزشتہ روز ایس پی فقیر آباد ارشد خان نے ڈی ایس پی عمرآفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ مدعی حسین علی یوسفزئی نے 19 اپریل کو اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے چوری واردات کی رپورٹ کی تھی جس پر انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد پر کام کیا جس کے دوران گینگ کا سراغ لگا کر سرغنہ شیر محمدکو گرفتار کرلیاجن سے طلائی زیورات فروخت کرنے کے عوض حاصل کردہ رقم 75 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مدعی خود ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے دفتر میں ملازم جبکہ اس کا والد مسلم لیگ کا رہنما بھی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جو انضمام سے پہلے فاٹا میں منشیات سمگلنگ کرتا تھا اور فاٹا انضمام کے بعد اس نے بیٹوں کے ہمراہ چوری چکاریاں شروع کردیں۔ ملزم ایک بار سوات میں بھی گرفتار ہوچکاہے جبکہ اس کے دوبیٹے فرار ہیں۔پولیس نے مسروقہ رقم متاثرہ شہری کوحوالے کردی ہے۔