• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت دو افراد کو قتل کرنے کے الزام، ملزم کوعمر قید اور جرمانہ

پشاور (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوھاٹ صوفیہ وقار خٹک نے غیرت کے نام پر ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں دو ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر دو دو مرتبہ عمر قید اور 5.5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی استغاثہ کے مطابق نزیر اور وحید خان پر الزام ھے کہ ملزمان نے تھانہ بلی ٹنگ کی حدود میں سرفراز اور مسماتہ شں کو قتل کیا تھا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مقدمہ عدالت میں دائر کردیا گیا گزشتہ روز دائر مقدمے کی سماعت فاضل عدالت نے کی عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ھونے کے بعد دونوں ملزمان کو دو دو بار عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
پشاور سے مزید