پشاور(کرائم رپورٹر) دوران پور کے علاقے او پی ایف کالونی میں گھر کے اندر دھماکہ کے نتیجے میں بچے کے بعد باپ بھی چل بسا جبکہ ایک خاتون اور بچہ تاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔گیس دھماکے سے گھر کی چھت اوردیواریں منہدم ہوگئیں تھیں اورجھلس کر زخمی ہونے والوں کو برن یونٹ منتقل کیا گیاتھا۔ واقعہ چند روز پہلے پیش آیا تھاجہاں او پی ایف کالونی میں زاہد علی ولد اختر علی کے گھر میں مبینہ گیس دھماکہ ہوا، اس کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم اور اینٹیں اور ملبہ سڑک پر آگیا تھا جبکہ ایک بچہ علی شیر ولد زاہدعلی موقع پر جاں بحق اور4زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے بی ڈی یو کو بھی طلب کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی تھی۔ گزشتہ روز دھماکے میں شدید زخمی زاہد علی بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کی نمازجنازہ دوران پور میں ادا کردی گئی جبکہ اس کی بیوی اور دوسرا بیٹا تاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ تیسرے زخمی بیٹے کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔