پشاور(لیڈی رپورٹر)ہائر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی (ایچ ای سی کیو اے اے) کےریویو پینل نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں گریجویٹ پروگراموں کا جائزہ لینے کے حوالے سےوائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی سربراہی میں اگریکلچر یونیورسٹی کا دو روزہ دورہ کیا۔ جنہوں نے یونیورسٹی کے گریجویٹ پروگراموں کا ایک جامع جائزہ لیااس موقع پرزرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر جہاں بخت نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں ملک کے بہترین فیکلٹی موجود ہیں جو اپنے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور معیاری تعلیم و تحقیق اور تربیت یونیورسٹی کا مشن ہے۔کوالٹی ایشورنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مدثر اقبال نے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے ڈھانچے اور معیار کے عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پینل نے کل 65 پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کا جائزہ لیا، فیکلٹی ممبران، طلباء اور شعبہ جات کے سربراہوں کے ساتھ وسیع نشستیں کیں۔ اُنہوں نے کلیدی سہولیات کا دورہ بھی کیا ۔جائزہ کے اس عمل کو ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر تحسین اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران نواز اور سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وقاص نے پینل کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔