پشاور(جنگ نیوز) زرعی یونیورسٹی پشاور کا 127 واں سنڈیکیٹ اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا ، وائس چانسلر نے تمام سنڈیکیٹ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے سنڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اس موقع پر نمائندہ ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا فضل رب، سیکشن آفیسر ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا عزیز اللہ خان، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا جمال الدین ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا شہاب الدین، ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن، خیبرپختونخوا ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض، اسسٹنٹ پروفیسر ماجد خان، ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام، ڈائریکٹر سی این ای پی احسان اللہ اور ڈائریکٹر آمیر محمد خان کیمپس مردان ڈاکٹر محمد اسرار نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ 126 ویں سنڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں سمیت 89 ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میٹنگ، 58 ویں اکیڈمک کونسل ، یونیورسٹی اینول ورک پلان سال 24-2023، 25-2024 اور 26-2025، یونیورسٹی اینول رپورٹ سال 24-2023 اور یونیورسٹی کی کنسلٹینسی سروسز کے لئے ٹی او آرز کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں زرعی یونیورسٹی پشاور کے آمیر محمد خان سب کیمپس مردان کی لینڈ سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے تمام ممبران کا کامیاب سنڈیکیٹ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ معیاری تعلیم و تحقیق اور دوسرے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے۔