• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج ا ور شیلنگ افسوسناک ہے،میئرپشاور

پشاور (جنگ نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج ا ور شیلنگ افسوسناک ہے۔حکومت ہوش نے ناخن لیں اور وفاقی حکومت کی طرز پرصوبائی حکومت بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائے ْانہوں نے کہاکہ جسطرح صوبائی حکومت باہرنکل کر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا جمہوری حق سمجھتی ہیں تو ا سی طر ح سرکاری ملازمین بھی اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانا اپنا حق سمجھتے ہیں اگرصوبائی حکومت انکی آواز نہیں سنتی ور نہ ہی ان سرکاری ملازمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو احتجاج کرنا انکا جمہوری حق ہے ʼ گذشتہ 13 سالوں سے صوبے کا بجٹ ترقی کی بجائے پسماندگی سے تیار ہوتاہے اسکا سدباب کیاجائے۔
پشاور سے مزید