راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکو عمیرخان نے بتایا کہ میرے والد سجاد محمد بعمر 60سال سنگ جانی سے براستہ جی ٹی رو ڈ موٹر سائیکل پر اپنے گھر واقع کرم کمپلیکس آرہے تھے جنہیں ٹیوٹا کرولا کار نے ہٹ کیا جس سے میرے والد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بذریعہ 1122 ہسپتال لے جایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئے ۔