• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات عاصم رضا کا اڈیالہ جیل کادورہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب عاصم رضا نے اڈیالہ جیل کادورہ کیا،منگل کی صبح ایڈیشنل سیکرٹری پریژنز پنجاب اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ڈی آئی جی جیل خانہ راولپنڈی ریجن اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا،ایڈیشنل سیکرٹری نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا انہوں نے جیل کچن میں قیدیوں کے لیے تیارکئے جانے والے کھانے کا معائنہ کیا ،انہیں جیل کے حوالے سے مختلف امور بارے بریفنگ دی گئی ،جیل حکام نے ایڈیشنل سیکرٹری عاصم رضا کو جیل کی مختلف بارکوں اور مختلف شعبوں کا بھی دورہ کروایا۔
اسلام آباد سے مزید