• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 83 فیصد مزدور قوانین کے تحفظ سے محروم ہیں ،نیشنل لیبر فیڈریشن

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والے ایک استقبالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا 83 فیصد مزدور لیبر قوانین اور سماجی بےبود کے قوانین کے تحفظ سے محروم ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے جنیوا میں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس استقبالیہ سے ائی اس کو لیبر یونٹی کے صدر عاشق خان پاکستان سپورٹ بورڈ سی بی اے کے سیکرٹری جنرل شہزاد انجم گجر ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد کے صدر راجہ مدثر پی ٹی سی ایل اتحاد ورکرز فیڈریشن کے ضیا عباسی اور ائی اس کو لیبر یونٹی کے مبارک شاہ نے بھی خطاب کیا.شمس الرحمٰن سواتی نے کہا کہ کم از کم اجرت کا تعین نہ کرنا ناانصافی ہے اور مختلف اداروں میں ڈاؤن سائزنگ رائٹ سائزنگ کے نام سے لوگوں کو بے روزگار کرنا یہ بہت ظلم ہے تعلیمی ادارے ہیں ہسپتالوں اور قومی نوعیت کے اداروں کی نجکاری یہ پاکستان کی ریاست اور پاکستان کے عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزدور تحریک کو منظم کریں گے متحرک کرکے ظلم کی تمام شکلوں کی مزاحمت کریں گے انہوں کہا کہ ٹریڈ یونینز فیڈریشنوں اور ٹریڈ یونینزسے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے سارے اختلافات ختم کریں اور متحد ہو جائیں ۔
اسلام آباد سے مزید