• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی ظلم و بربریت کی داستان اب اختتام کے قریب ہےجے یو آئی راولپنڈی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)اسرائیل کی ظلم و بربریت کی داستان اب اختتام کے قریب ہے۔ امریکہ کو بار بار عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی ڈاکٹر ضیاءالرحمن ،جے یو آئی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل ارشد عباسی نے کہاہے کہ دنیا افغانستان کے زخموں کو ابھی تک چاٹ رہی ہے، اب ایران کے لگائے ہوئے زخموں پر بھی دنیا کو مرہم رکھنا ہوگا۔ اسرائیل، امریکہ اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہمیشہ سے عالمی امن کے لیے خطرہ رہا ہے۔اگر امریکہ اپنی سرپرستی ختم کر دے تو اسرائیل اور بھارت چند دن کی مار ہیں۔ یہ دونوں ممالک گریٹر واکھنڈ کے خواب دیکھتے رہے، اور آج اپنے وجود کی بقا کی فکر میں مبتلا ہیں۔ترجمان جے یو آئی راولپنڈی حافظ ضیاءاللہ خان کے مطابق جمعیت علماء اسلام راولپنڈی کے مولانا ظہیرالدین امازئی، مولانا عمر علی حقانی، مفتی مسرت اقبال عباسی، مولانا ریاض عثمانی، مولانا عبدالشکور حمادی، مولانا احسان اللہ چکیالوی، قاری محبوب الرحمن، مولانا محمود الحسن تاج، مفتی کلیم اللہ بٹ، خالد مبین، لائق شاہ، پروفیسر زبیر عباسی، اور قاری کرامت الرحمن شامل ہیں نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر خود عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید