راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کوگرفتار کرکے ساڑھے 7 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ،تھانہ صدر واہ پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کر کے 2 کلو 780 گرام چرس ، گوجر خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو 610 گرام چرس ، تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو 400 گرام چرس ، کہوٹہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو 320 گرام چرس ، روات پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 760 گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔