راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں نوجوان گاڑی میں مردہ پایاگیا،پولیس کے مطابق برٹش ہومزمیں ایک گاڑی سے اجمل خان نامی نوجوان کی ڈیڈباڈی ملی جس کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات پائے گئے پولیس نے اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی ،پولیس رات گئے تحقیقات کررہی تھی ۔